ترک صدر رجب طیب اردگان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
میاں محمد ندیم بدھ 16 نومبر 2016 12:32
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان حکومت پاکستان کی دعوت پر دو روزہ دورے پرآج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے اس دورے کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے اور ترک صدر کو غیر معمولی استقبال دینے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ سکیورٹی خدشات کی بنا پر میڈیا کو باضابطہ طور اس دورے کی جزئیات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا جا رہا لیکن سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کا ہوائی اڈے پر استقبال کریں گے۔
اگر ایسا ہوتا ہے تو سفارتی ذرائع اس استقبال کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں کیونکہ پاکستانی سفارتی پروٹوکول کے تحت صدر پاکستان عموماً کسی بھی مہمان کا استقبال کرنے ہوائی اڈے پر نہیں جاتے۔(جاری ہے)
اس غیر معمولی استقبال کے علاوہ ترک صدر کے اسلام آباد پہنچنے سے ایک رات قبل منگل کو حکومت نے ترکی کی ایک نجی تنظیم کے زیراہتمام چلنے والے سکولوں کے اساتذہ کو تین روز کے اندر پاکستان چھوڑنے کی جو ہدایت دی۔
بعض مبصرین اس اقدام کو بھی صدر رجب طیب اردوغان کے غیر معمولی استقبال کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ترک حکومت نے چند ہفتے قبل ہی پاکستانی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ترکی کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے تحت چلنے والے ان ترک سکولوں کا انتظامی کنٹرول اس تنظیم سے واپس لے لے۔ترک حکومت کا خیال ہے کہ ان سکولوں کو چلانے والی اس تنظیم کا تعلق امریکہ میں جلاوطن ترک رہنما فتح اللہ گولن سے ہے جنھیں ترک حکومت جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتی ہے۔ترک صدر کی پاکستان آمد سے ایک روز قبل ان سکولوں میں کام کرنے والے چار سو کے قریب اساتذہ اور ان کے اہلخانہ کو ملک سے چلے جانے کی ہدایت بھی بعض سیاسی مبصرین کے مطابق ترک صدر کے استقبال کو غیر معمولی بنا دیتی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد رجب طیب اردوغان براہ راست ایوان صدر جائیں گے جہاں ان کے لیے سرکاری استقبالیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اگلے جمعرات کو ترک صدر پاکستانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس کا پاکستان تحریک انصاف نے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد ترک صدر لاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں مشہور شاہی قلعے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ان کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت دی جائے گی جس میں اعلیٰ سرکاری حکام کے علاوہ ملکی سیاسی قیادت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ترک صدر اسی رات لاہور سے اپنے وطن روانہ ہو جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.