سیکورٹی خدشات : بلاول ‘بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کو اکٹھے سفر نہ کرنے کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 نومبر 2016 12:37

سیکورٹی خدشات : بلاول ‘بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کو اکٹھے سفر نہ ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء) سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور انکی دونوں بہنوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کو اکٹھے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو ،بختاور اور آصفہ نے سکیورٹی اداروں کی ہدایت پر فضائی سفر کے سوا ملک کے اندر کسی بھی منزل کی طرف جاتے ہوئے ایک ہی سواری پر اکٹھے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر ایک ہی مقام پر جانا مقصود ہو گا تو تینوں الگ الگ سواریوں پر اور الگ الگ راستوں سے مختلف اوقات میں اس مقام پر پہنچیں گے۔ آصفہ بھٹو پیر کو کراچی سے بلاول ہاﺅس لاہور پہنچیں اور پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے گھر اظہار تعزیت کیلئے اکیلی ہی گئیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھی آئندہ چند روز میں اکیلے ہی جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے لاہور آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :