مئیر کراچی وسیم اختر کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت منظور ، چہرہ کھل اُٹھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 12:38

مئیر کراچی وسیم اختر کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت منظور ، چہرہ کھل اُٹھا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء) : مئیر کراچی وسیم اختر کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی پر دہشتگردوں کے علاج میں سہولتکاری سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی میں ہوئی جہاں عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر سمیت قادر پٹیل کی ضمانت بھی منظور کر لی ہے۔ عدالت نے وسیم اختر اور قادر پٹیل کو 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالتی حکم کے مطابق وسیم اختر اور قادر پٹیل کو اپنے پاسپورٹس بھی عدالت میں جمع کروانا ہوں گے۔

(جاری ہے)

آخری مقدمے میں بھی ضمانت کے بعد وسیم اختر خوشی سے نہال ہو کر اہل خانہ کے گلے لگ گئے اور اہل خانہ نے ضمانت پر مئیر کراچی وسیم اختر کو مبارکباد پیش کی۔ ایم کیو ایم نے مئیر کراچی وسیم اختر کے استقبال کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ ریلی کی صورت میں سینٹرل جیل کے باہر وسیم اختر کا استقبال کیا جائے گا۔ وسیم اختر رہائی کے بعد شہدا کے قبرستان بھی جائیں گے۔ یاد رہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر پر اشتعال انگیز تقاریر، دہشتگردوں کے علاج میں سہولتکاری سمیت دیگر 39 مقدمات درج ہیں، جبکہ مئیر کراچی ان تمام مقدمات میں ضمانت کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :