صائمہ خان اور اداکارہ نر گس کے اسٹیج ڈراموں میں سخت مقابلہ ‘شائقین نے دونوں کو ’’نمبرون ‘‘قرار دیدیا

شائقین جس کو پسند کرتے ہیں وہی نمبرون ہوتی ہے‘صائمہ خان شائقین نے مجھے پہلے بھی پیار دیا ہے اور آج بھی میر ے ساتھ ہیں ‘نر گس

بدھ 16 نومبر 2016 13:05

صائمہ خان اور اداکارہ نر گس کے اسٹیج ڈراموں میں سخت مقابلہ ‘شائقین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان اور اداکارہ نر گس کے اسٹیج ڈراموں میں سخت مقابلہ ‘شائقین دونوں کو ’’نمبرون ‘‘قرار دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کئی سالوں کے بعد صائمہ خان اور نر گس بیک وقت لاہور کے مختلف تھیٹرز میں ایک ہی وقت میں ڈرامہ کر رہی ہے اس لیے سلسلے میں صائمہ خان کا ڈرامہ الفلاح تھیٹر میں ’’سوہنی من موہنی ‘‘اور نر گس کا ڈرامہ تما ثیل تھیٹر میں ’’شباب چوک ‘‘جاری ہے ادر دونوں کے ڈراموں میں شائقین کی بڑی تعداد انکو دیکھنے آرہی ہے اورڈرامہ شائقین دونوں اداکاروں کی پر فارمنس پر انکو نمبرون قرار دے رہے ہیں اس حوالے سے صائمہ خان نے بتایا شائقین جس کو پسند کرتے ہیں وہی نمبرون ہوتی ہے اور شائقین کا مجھے اعتماد ہی میری کا میابی ہے جبکہ نر گس نے کہا ہے کہ لاہور کے شائقین نے مجھے پہلے بھی پیار دیا ہے اور آج بھی میر ے ساتھ ہیں ۔