قطری شہزادے کے خط نے وزیر اعظم نواز شریف مزید پھنسا دیا ہے۔ احمد رضا قصوری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 12:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء) : پانامہ لیکس سے متعلق بات کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں آج قطرے شہزادے کا لیٹر دے کر وزیر اعظم کی گردن کے گرد رسی کو مزید کس دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ ایسے کیسز میں سب سے زیادہ ذمہ داری اس پراپرٹی کی ملکیت ہونے کا اعتراف کرنا ہے جو وزیر اعظم نواز شریف نے کر لیا ہے ۔

اور ان کے ایسا کرنے سے اپوزیشن جماعتوں کی ایک بھاری ذمہ داری ختم ہو گئی ہے، کیونکہ اپوزیشن اس جائیداد کو شریف خاندان کی ملکیت ثابت کرنے میں لگی تھی لیکن شریف خاندان کے وکیل نے خود ہی اس کا اعتراف کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کا خط ثبوت کے طور پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا ۔ عدالت نے بھی کہا کہ قطری شہزادے کو بلایا جائے تاکہ وہ آ کر عدالت میں اپنا بیان دیں۔

احمد رضا نے بتایا کہ عدالت کے ان ریمارکس پر ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے مکمل خاموشی اختیار کر لی، اور انہوں نے اس سے قبل کیس میں جو بھی پھونک بھری تھی وہ ساری کی ساری نکل گئی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے مجبور ہو کر خود کشی کرنے والے شخص ہیں، فطری طور پر خود کشی کرتے ہیں۔ احمد رضا قصوری کا مزید کیا کہنا تھا کہ آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :