جشن عیدمیلاد النبی ﷺ پروگراموں کی کامیابی کیلئے تمام ادارے کرداراداکرینگے ،ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور

بدھ 16 نومبر 2016 13:07

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کے زیر اہتمام ایک اجلاس زیرصدارت سید ظاہر علی شاہ منعقد ہوا جس میں ماہ ربیع الاول اور بانی ادارہ آغا سید ظفر علی شاہ بخاری کی دسویں برسی کے سلسلہ میں ادارہ ہٰذا کی جانب سے حسب روایت شیڈول پروگرامز کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء اجلاس نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ماہ ربیع الاول میں ادارہ کے پروگراموں میں مقامی انتظامیہ‘ پولیس اور دیگر اداروں نے بھرپورتعاون کیا‘ اس موقع پر سید ظاہر علی شاہ صدر ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی مقامی انتظامیہ اور تمام ادارے عشق رسول ﷺ سے سرشار ہوکر اپنی عقیدت اور محبت کااظہار کرتے ہوئے جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں ادارہ ہٰذا کے پروگرام حسب روایت کامیاب کرنے میں اپنا اپنا کرداراداکرینگے۔