دبئی میں پیسوں کے لئے گٹار بجانے والا سیاح گرفتار

بدھ 16 نومبر 2016 13:11

دبئی میں پیسوں کے لئے گٹار بجانے والا سیاح گرفتار
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) دبئی کی ایک مارکیٹ میں فرانسیسی سیاح کو پیسوں کے لئے گٹار بجا نے پر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی شخص گولڈ مارکیٹ میں عربی سٹائل میں گٹار بجا کر لوگوں کو محظوظ کر رہا تھا اور لوگ اس کے سامنے پھیلے کمبل پر پیسے پھینک رہے تھے جسے پولیس نے بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت کے سامنے فرانسیسی شخص نے موئقف اختیار کیا کہ اس نے کوئی قانون نہی-ں توڑا وہ پوری دنیا گھومتا ہے اور اپنے گٹار کی دھن سے لوگوں کو محظوظ کر کے اپنے اخراجات پورے کرتا ہے۔تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دبئی میں اس کی اجازت نہیں یہ قانوناً جرم ہے،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 15دن قید کے بعد فرانسیسی کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :