سعودی عرب میں خاتون کے پیٹ سے 19کلو گرام کا ٹیومر نکال لیا گیا

بدھ 16 نومبر 2016 13:11

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے 19کلو گرام وزنی ٹیومر نکال لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الاہسا میٹرنٹی اینڈ پیڈ یا ٹرک ہسپتال میں ڈاکٹر احمد الغاعش کی زیر نگرانی میڈیکل ٹیم کی مدد سے ٹیومر نکالا گیا۔ گانیکالوجی ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیومر مریضہ کے پیٹ کے بائیں جانب تھا جسے سرجری کے ذریعے نکالا گیا جس بعد خاتون کی حالت کافی بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :