مشل اوباما کیخلاف فیس بک پر تعصب پوسٹ پر میئر نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا

بدھ 16 نومبر 2016 13:22

مشل اوباما کیخلاف فیس بک پر تعصب پوسٹ پر میئر نے اپنے عہدے سے استعفی ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکا کی خاتون اول مشل اوباما کیخلاف تعصبانہ فیس بک پوسٹ پر میئر نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔مذکورہ واقع ریاست ویسٹ ورجینیا کے ایک چھوٹے سے قصبے کلے میں پیش آیا جہاں مئیر بیورلی ویلنگ نے شہر میں مشل اوباما کے خلاف ایک فیس بک پوسٹ کو پڑھنے کے بعد اس پر اپنا مثبت ردعمل دیا جس پر شہریوں کی طرف سے طوفان کھڑا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کلے ٹائون ڈیویلپمنٹ کی ڈائریکٹر پامیلا رمسے ٹیلر نے فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ آخر طویل عرصہ بعد انہیں وائٹ ہائوس میں ایک خوبصورت اور کلاس کی عورت دیکھنے کو ملے گی ورنہ میں تو ہیل پہنے ہوئے ایپ کو دیکھ دیکھ کر تھک گئی تھی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے میئر نے لکھا کہ تم نے تو میرے دل کی بات کہہ دی۔شہریوں کی طرف سے ایک آن لائن پیٹشن پر بیورلی اور پامیلا کے خلاف ہزاروں دستخطوں کے بعد مئیر نے اپنے غلطی کی معافی مانگتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا جبکہ خاتون ڈائریکٹر کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کلے سے ڈونلڈ ٹرمپ کو پانچ الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :