خیرپور ٹامیوالی میں پاک فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ ’رعد البرق ‘ مشقیں

پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گھرج نے حاضرین کو محو حیرت کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 13:10

خیرپور ٹامیوالی میں پاک فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ ’رعد البرق ‘ ..

خیر پورٹامیوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء) : خیر پور ٹامیوالی میں پاک فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف بھی شرکت کر رہے ہیں۔ مشقوں میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گھرج نے حاضرین کو محو حیرت کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مشقوں میں پاک فضائیہ کے طیاروں اور بری فوج کی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف تھنڈر 17 نے محض چالیس سیکنڈز میں فضا سے زمین پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ پاک فضائیہ اور بری فوج کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پاک فوج کی جنگی صلاحتیں دشمن کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہیں۔

متعلقہ عنوان :