مئیر کراچی وسیم اختر نے جیل میں گزاری زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 13:18

مئیر کراچی وسیم اختر نے جیل میں گزاری زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان کر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء) : مئیر کراچی وسیم اختر نے جیل میں گزاری زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا۔ 39 مقدمات میں ضمانت کے بعد وسیم اختر کو جیل سے رہائی مل جائے گی ، آخری مقدمے میں بھی ضمانت کے بعد مئیر کراچی وسیم اختر نے اپنی جیل میں گزاری زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جیل سے رہائی کے بعد میں ایک کتاب لکھوں گا۔ اپنی کتاب میں جیل میں گزارے تمام لمحات کا احاطہ کروں گا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی جیل اور اڈیالہ جیل میں گزارا وقت میری زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ ہے۔ اپنی کتاب میں کراچی میں بننے والی جے آئی ٹی سے متعلق تفصیلی طور پر لکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :