پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ صوبہ کی زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،کامران بخشی

بدھ 16 نومبر 2016 13:47

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ صوبہ کی زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان کامران بخشی نے کوآپریٹو بینک کے زونل ہیڈز کی ایگزیکٹو لیول ٹریننگ ان ایگریکلچر فنانس کے سہ روزہ تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور خواہش ہے کہ زرعی شعبہ جات میں زیادہ سے زیادہ قرضے جاری کئے جائیں تاکہ کاشتکار سے استفادہ کر کے اپنی حالت بہتر بنا سکیں، صدرو چیف ایگزیکٹو پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ محمد ایوب نے کہا کہ بینک قیام پاکستان سے قبل زرعی شعبہ کی خدمت کر رہاہے اور یہ سفر 90 سال سے زائد عرصہ پر محیط ہے، اب موجودہ حکومت پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تنظیم نو کر رہی ہے تاکہ یہ قدیم ادارہ موجودہ حالات کے مطابق بھرپور کردار ادا کر سکے، انہوں نے بتایا کہ بینک کی 151 برانچوں کو آن لائن کردیا گیا ہے اور بینک زرعی شعبہ کو سالانہ 11 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جلد ہی بینک کا ڈیٹا سنٹر مکمل ہو جائے گا اور بینک کو ون لنک سسٹم کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا،انہوںنے افسران پر زور دیا کہ وہ کاشتکاروں اور صارفین کو تمام سہولیات بروقت پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :