نیوزی لینڈ میں آنے والے شدید زلزلہ کے بعد سے پی سی بی حکام پاکستان کی مردو خواتین کرکٹ ٹیموں کی مینجمنٹ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں،کنڈیشنز محفوظ ہیں،ترجمان

بدھ 16 نومبر 2016 13:50

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کل سے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی مردو خواتین کرکٹ ٹیموں اور وہاں کی کنڈیشنز کے محفوظ ہونے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام دونوں ٹیموں کی مینجمنٹ اور نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے مسلسل رابطہ میں ہیں ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے گئی ہوئیں مردو خواتین ٹیموں کے کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین محفوظ ہیں اور وہاں کی کھیل کی کنڈیشنز بھی سازگا ر ہیں اور نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر مہدی ہاشمی قریشی کا بھی پاکستان کی دونوں ٹیموں سے رابطہ ہے اور وہ انکی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج ہینڈگلے اوول کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ہمٹن میں 25 نومبر کو ہو گا۔