شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس،زائرین کی بھرپور شرکت،سیکورٹی سخت

بدھ 16 نومبر 2016 13:55

شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس،زائرین کی بھرپور شرکت،سیکورٹی سخت
بھٹ شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 273ویں تین روزہ عرس کے دوسرے روز بھی مختلف تقاریب کا انعقادکیاگیا جس میں ملک بھر سے زائرین نے بھرپور شرکت کی جبکہ سیکورٹی انتظامات نہایت سخت کئے گئے ۔

(جاری ہے)

سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ثقافتی گاؤں بھی بنایا گیا جسے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل رہی ۔ اس کے علاوہ زرعی نمائش اور ملاکھڑے، سگھڑ کچہری کا بھی انعقادکیاگیا