امریکا نے افغانستان میں جنگی جرائم سے متعلق عالمی عدالت کی تحقیقات مسترد کر دیں

آئی سی سی کی جانب سے امریکی فوجیوں کیخلاف تحقیقات کو مناسب نہیں سمجھتے،جنگی جرائم کے الزامات کی ہم خود تحقیقات کر رہے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 16 نومبر 2016 13:58

امریکا نے افغانستان میں جنگی جرائم سے متعلق عالمی عدالت کی تحقیقات ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکا نے افغانستان میں جنگی جرائم سے متعلق عالمی عدالت کی تحقیقات مسترد کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے امریکی فوجیوں کے خلاف تحقیقات کو مناسب نہیں سمجھتے۔

(جاری ہے)

جنگی جرائم کے الزامات کی ہم خود تحقیقات کر رہے ہیں۔ امریکا میں ایسے الزامات کی تحقیقات اور احتساب کا مربوط نظام موجود ہے۔ گزشتہ روز انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی چیف پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ امریکا افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہو سکتا ہے۔ دو ہزار تین میں امریکی فوج اور سی آئی اے نے زیر حراست افراد سے تفتیش میں پر تشدد طریقے اپنائے تھے۔