ناغے کے دن گوشت کی فروخت ‘ گرانفروشی پر 32گرفتار

بدھ 16 نومبر 2016 14:15

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ضلعی انتظامیہ کا مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 32افراد کو گرفتار کرلیا‘ ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پھندو‘ یکہ توت‘ کوہاٹی اور شاہ قبول کی علاقوں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا‘ ناغے کے دن گوشت کی فروکت‘ گرانفروشی اور دکانوں کے باہر تجاوزات قائم کرنے پر 19افراد کو گرفتار کرلیاگیا‘ اس دوران مختلف ریسٹورنٹس ‘ چائے شاپس ‘ بیکری‘ پولٹری شاپس اور دیگر کو چیک کیا۔