Live Updates

وزیر اعظم نہیں عمران خان قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ،ْ دانیال عزیز

عمران خان اداروں کی پاسداری کریں اور جواب دیں ،ْ عمران خان نے بھی افضل خان کی طرح معافی مانگنی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو ہم لوگ عمران خان کی طرح الف لیلی کی کہانیاں نہیں ثبوت لیکر آئے ہیں ،ْطلال چوہدری

بدھ 16 نومبر 2016 14:24

وزیر اعظم نہیں عمران خان قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ،ْ دانیال عزیز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نہیں بلکہ عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ،ْ عمران خان اداروں کی پاسداری کریں اور جواب دیں ،ْ عمران خان نے بھی افضل خان کی طرح معافی مانگنی ہے بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزنے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نہیں بلکہ عمران خان قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، گزشتہ 7 ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہم احتساب کے لیے ہر فورم پر پیش ہونے کو تیار ہیں لیکن عمران خان بتائیں کہ وہ 2 سال سے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں کیوں تلاشی نہیں دیتے، آج بھی الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب مانگا جبکہ وہ سپریم کورٹ سے بھی بھاگ گئے ہیں لہذا عمران خان اداروں کی پاسداری کریں اور جواب دیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی فنڈنگ کیس میں تلاشی کیوں نہیں دیتے، کرپشن کی نشاندہی کرنے پر انہوں نے اپنا احتساب کمیشن خود ختم کر دیا اور آج ایک بار پھر عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں ،ْافضل خان نے عدالت سے معافی مانگی تھی اور عمران خان نے بھی معافی مانگنی ہے۔اس موقع پر رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان (ن) لیگ کی دشمنی میں پاکستان سے دشمنی کیوں کررہے ہیں، ہم لوگ عمران خان کی طرح الف لیلی کی کہانیاں نہیں ثبوت لیکر آئے ہیں، 20 سال سے بیروزگار انسان جہاز میں گھومتا ہے اور 300 کنال کا گھر کالے دھن سے خریدا۔

انہوںنے کہا کہ آف شور کمپنیوں سے لیکر بچوں اور جائیدادوں تک عمران خان نے غلط بیانی کی ہے، عمران خان دوسروں کی تلاشی کی بات کرتے ہیں لیکن چور تو آپ ثابت ہوگئے لہذا اب تلاشی ہوکر رہے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :