سردیوں کی آمد‘لاہور سمیت دیگر شہروں میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور پریشر میں کمی کا سلسلہ شروع

سپیکر قومی اسمبلی کے حلقے سمیت کئی علاقوں میں عوام کے احتجاجی مظاہرے ‘حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

بدھ 16 نومبر 2016 14:29

لاہور /حافظ آباد/شیخوپورہ /گجرات /فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سر دیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور پر یشر میں کمی شروع ہوگی ‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقے سمیت کئی علاقوں میں عوام کے احتجاجی مظاہرے ‘حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد سمیت دیگر چھوٹے شہروں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ جاری ہے اور اگر گیس آرہی ہے تو اس کا پر یشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے روٹی پکانے کیلئے منٹوں انتظار کر نا پڑ رہا ہے جسکے خلاف حافظ آباد ‘شیخوپورہ کے علاوہ لاہومیں سپیکر قومی اسمبلی کے حلقہ میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور پریشر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اورشہر یوں نے گیس کی لوڈشیڈ نگ اور پر یشر میں کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور شدید نعر ے بازی بھی کی ہے لاہور میں شہر یوں کا کہنا ہے کہ عام شہری گیس کا بل بڑی مشکل سے ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں وہ ایل پی جی سلنڈر، لکڑی یا کوئلے جیسا مہنگا متبادل ایندھن خریدنے کی سکت نہیں رکھتے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں میں پریشر کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامات کئے جائیں۔