واٹس ایپ کا فیس بک کو یورپی صارفین کی معلومات دینے سے انکار

بدھ 16 نومبر 2016 14:29

سان فرانسسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سماجی رابطوں کی انٹرنیٹ سروس واٹس ایپ نے اپنی مالک کمپنی فیس بک کو یورپی صارفین کی معلومات دینے سے انکار کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے یہ اقدام صارفین کی پرائیوسی کو محفوظ رکھنے کیلئے اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

اس قبل جرمنی میں صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے ادارے نے کہا تھا کہ فیس بک نے واٹس ایپ کے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

ادارے نے اس اقدام پر تھفظات کا اظہارکیاتھا۔ڈیٹا پروٹیکشن کیلئے ہیمبرگ میں ادارے کے کمشنر نے بتایا کہ ایک صارف کو اس بات اختیارہونا چاہئیے کہ وہ اپنی معلومات کس کے ساتھ شئیر کرنا چاہتا ہے۔قبل ازیں فیس بک نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ بہتر اشتہاربازی کیلئے وہ واٹس ایپ کے صارفین کا ڈیٹا حاصل کریگا۔

متعلقہ عنوان :