فلمسٹار بابر علی دوبارہ فلموں میں کام کرنے کیلئے رضا مند ہو گئے

میری آنے والی فلمیں معیاری اور خوبصورت ہوں گی، امید ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اب پہلے سے زیادہ بہتر انداز سے ترقی کرے گی، بابر علی

بدھ 16 نومبر 2016 14:38

فلمسٹار بابر علی دوبارہ فلموں میں کام کرنے کیلئے رضا مند ہو گئے
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) فلمسٹار بابر علی جن کا فلمی کیریئر ہدایت کار سید نور کی اردو فلم جیوا سے ہوا تھا اب نئے سرے سے وہ دوبارہ فلموں میں کام کرنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں،بابر علی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ اپنے طویل فلمی سفر کے بعد اب نئی فلمیں بہت سوچ سمجھ کر سائن کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اب جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فلموں کے موضوعات اور کہانی سمیت دیگر شعبے بھی تبدیل ہو گئے ہیں،اس لیے اب نئے تعلیم یافتہ نوجوان زیادہ اچھی فلمیں بنا رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی 60 ء سے 1980کی دہائیوں میں اس دور کے حوالے سے معیاری فلمیں بنتی رہیں،میں کبھی سوچتا ہوں کہ کاش مجھے بھی حسن طارق مرحوم، پرویز ملک، ایس ایم یوسف مرحوم ،اقبال یوسف ایس سلیمان جیسے تعلیم یافتہ اور مستند ہنر مندوں کے ہمراہ کام کرنے کا موقع ملا ہوتا،بابر علی نے کہا کہ ایک دور جب ذات برادری اور بدمعاشوں کے نام پر مبنی فلموں کادور آیا اور میں نے بھی ایسی فلموں میں کام کیا،مگر اب میری آنے والی فلمیں ہر لحاظ سے معیاری اور خوبصورت ہوں گی،امید ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اب پہلے سے زیادہ بہتر انداز سے ترقی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :