ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کردیں گے

بدھ 16 نومبر 2016 14:20

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16نومبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کردیں گے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ بطور کپتان مصباح الحق کا پچاسواں مقابلہ ہو گا جس کے ساتھ ہی وہ بطور کپتان اپنے میچز کی ففٹی مکمل کر لیں گے ، وہ49 میچوں میں سے 24 میں کامیابیاں سمیٹنے والے واحد ملکی کپتان بھی ہیں، مڈل آرڈر بلے باز نے بطور کھلاڑی 19 ٹیسٹ میچوں میں 33.60 کی اوسط سے1008 رنز بنائے تھے جبکہ کپتانی ملنے کے بعد وہ اب تک49 میچوں میں54.61 کی اوسط سے3823رنز جوڑے ،اس دوران انہوں نے 8سنچریاں بھی بنائیں۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے 48.98 فیصد کی اوسط سے 49 میں سے 24 میچز میں کامیابیاں سمیٹیں۔