ضلع سرگودھا کی 6 میونسپل کمیٹیوں شاہپور، بھلوال، بھیرہ، کوٹ مومن، سلانوالی اور ساہیوال کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی

بدھ 16 نومبر 2016 14:38

سرگودھا۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ضلع سرگودھا کی 6 میونسپل کمیٹیوں جن میںشاہپور، بھلوال، بھیرہ، کوٹمومن، سلانوالی اور ساہیوال کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل جمعرات کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے 6 میونسپل کمیٹیوں میں ہونیوالے انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ان میونسپل کمیٹیوں میں مخصوص نشستوں پر خواتین کی کل سیٹیں 29 ہیں۔ اسی طرح لیبر کی سیٹوں کی تعداد 15ہے، یوتھ کی سیٹ کی تعداد 9 ہے، جبکہ نان مسلم کی سیٹوں کی تعداد 8 ہے جن کیلئے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :