کولمبیا کے صدر جان مینوئل سینتوس طبی معائنہ کیلئے امریکا جائیں گے

بدھ 16 نومبر 2016 14:39

کولمبیا کے صدر جان مینوئل سینتوس طبی معائنہ کیلئے امریکا جائیں گے
بگوٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) کولمبیا کے صدر جان مینوئل سینتوس طبی معائنہ کیلئے امریکا جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینتوس نے فنڈیشن سانتا فی ڈی بگوٹا میڈیکل فیسیلٹی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل جمعرات کو میری لینڈ کے جونز ہاپکنز ہاسپٹل میں طبی معائنہ کیلئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ طبی معائنے کے نتائج بہتر ہوں گے۔ یاد رہے کہ جان مینوئل سینتوس پراسٹیٹ کینسر کا علاج کروا چکے ہیں اور ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے خون میں حیران کن طور پر پی ایس اے لیول ایک بار پھر بڑھ گیا ہے جو کینسر کی علامت ثابت ہو سکتا ہے۔ کولمبیئن صدر طبی معائنہ کے بعد (کل) جمعہ کو وطن واپس لوٹیں گے۔