اوکلاہاما میں ول راجرز ایئرپورٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بدھ 16 نومبر 2016 14:39

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکی ریاست اوکلاہاما میں ول راجرز ایئرپورٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایئرپورٹ کو پروازوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایئرپورٹ ٹرمینل کے قریب پارکنگ میں پیش آیا جس میں سائوتھ ویسٹ ایئرلائنز کا 52 سالہ ملازم ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :