جرمن کمپنی ووکس ویگن اور امریکی حکام 3 لیٹر ڈیزل انجن کاروں کے سکینڈل کے تصفیے کے قریب پہنچ گئے

بدھ 16 نومبر 2016 14:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ’’ ووکس ویگن ‘‘ اور امریکی حکام 3 لیٹر ڈیزل انجن کاروں کے سکینڈل کے تصفیے کے قریب پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ووکس ویگن اور امریکی شعبہ ماحولیات کے حکام کے درمیان اس حوالے سے قواعد و ضوابط طے پاگئے ہیں جس کے تحت کمپنی 3 لیٹر ڈیزل انجن کی 60,000 متاثرہ کاریں اور پرانے ماڈل کی 9000 گاڑیوں کی مرمت کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے معاہدہ آخری مرحلے میں ہے اور اب صرف عدالت کی منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :