اسرائیل نے 6 سال بعد ترکی میں اپنا سفیر تعینات کردیا

بدھ 16 نومبر 2016 14:43

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) اسرائیل نے 6 سال بعد ترکی میں اپنا سفیر تعینات کردیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے ترکی کیلئے 6سال بعداپنا پہلا سفیر تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایتن ناایھ جو2013سے برطانیہ کیلئے نائب سفیر ہیں، انقرہ کیلئے نئے سفیر ہوں گے۔وہ 1993میں بھی انقرہ کے سفارتخانے میں کام کرچکے ہیں اس کے علاوہ آذربائیجان کیلئے بھی اسرائیلی سفیر رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :