پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیمیں چوتھے ون ڈے میں (آج)مدمقابل ہوں گی، میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

بدھ 16 نومبر 2016 14:56

نیلسن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) جمعرات کو نیلسن میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں، دوسرے ون ڈے میں 60 رنز جبکہ تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 21 نومبر کو شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :