پجارا ،مرلی وجے کو ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے بالترتیب 3 ، 20 رنز درکار

بدھ 16 نومبر 2016 15:09

پجارا ،مرلی وجے کو ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے بالترتیب ..

وشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بھارتی ٹیم کے بلے باز چیتشور پوجارا اور مرلی وجے کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے بالترتیب 3 اور 20 رنز درکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ دونوں بلے باز (آج) جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔ پوجارا نے 39 ٹیسٹ میچز میں 2997 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 9 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ مرلی وجے نے 2980 رنز بنا رکھے ہیں، انہوں نے 7 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں سکور بنا رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :