میمن گوٹھ میں کھمبا گرنے سے شہری جاں بحق

بدھ 16 نومبر 2016 15:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) کراچی میں ملیر میمن گوٹھ کے قریب کے الیکڑک کا کھمبا گرنے سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ریسکیو کے مطابق ملیر میمن گوٹھ میں کے الیکڑک کا کھمبا اچانک 60 سالہ غلام قادر پر گر گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اسے فور ی طور پر قریبی نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

متوفی قریبی علاقے کا رہائشی تھا تاہم پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :