فتح اللہ گولن کی تنظیم فیتو اور پی وائے ڈی کے ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں،یورپی کمیشن

بدھ 16 نومبر 2016 16:04

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) یورپی یونین کمیشن کے نائب صدر فرانس ٹیمر مینز نے کہا ہے کہ فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم فیتو اور پی وائے ڈی کے ترکی میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا میں مقیم فتح اللہ گولن کے ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت میں کردار ادا کرنے کے اشارے ملے ہیں۔

(جاری ہے)

بیرونی دنیا کیطرف سے بغاوت کے معاملے میں کم ہمدردی کا مظاہرہ ہونے کا شکوہ کرنے والے ترک اس میں حق بجانب ہیں ۔اب ہم مزید حمایت کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یورپ نے ناکام بغاوت کی طرف زیادہ توجہ نہیں دی تھی لیکن اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے فیتو اور پی وائے ڈی کے بغاوت میں ملوث ہونے کے بارے میں جو اعلانات کیے ہیں ان میں حقیقت پائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ پہلی بار یورپی یونین کے کسی اعلیٰ نمائندے نے فیتو اور پی وائے ڈی کے بغاوت میں کردار کو قبول کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :