امید ہے نئی امریکی حکومت تائیوان سے متعلق امورپر مثبت رویہ رکھے گی، چین

بدھ 16 نومبر 2016 16:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین نے کہا ہے کہ نئی امریکی حکومت ایک چین پالیسی اور چین امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیے کے اصول پر کاربند رہے گی، امریکہ تعلقات میں سب سے اہم اور حساس ایشو تائیوان معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کے ترجمان ما شیاوگوانگ نے کہا کہ امید ہے کہ نئی امریکی حکومت ایک چین کی پالیسی اور چین امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیے کے اصول پر کاربند رہے گی اور تائیوان سے متعلقہ امور مثبت انداز میں طے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ طویل المدت صحت مندانہ اور مستحکم چین امریکہ تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے بنیادی مفادات اور عالمی برادری کی عمومی خواہش سے مطابقت رکھتے ہیں۔ چین امریکہ تعلقات میں سب سے اہم اور حساس ایشو تائیوان کا معاملہ ہے۔چین کو امید ہے کہ نئی امریکی حکومت کا تائیوان سے متعلق امو ر میں رویہ او ر سوچ مثبت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :