چینی صدر 7روزہ سرکاری دورے پر لاطینی امریکہ پہنچ گئے

شی جن پنگ 24 ویںایشیا پیسیفک اکنامک تعاون اجلاس (اپیک) میں بھی شرکت کریں گے

بدھ 16 نومبر 2016 16:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چینی صدر شی چن پنگ 7روزہ سرکاری دورے پر لاطینی امریکہ پہنچ گئے ، چینی صدر19سی20 نو مبر تک 24ویںایشیا پیسیفک اکنامک تعاون (اپیک) اقتصادیتعاون کانفرنس میں شرکت کریں گے ، چینی خاتون اول لی یوان اورچینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ بدھ کو چائنہ ریڈیوانٹر نیشنل کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ ایکوا ڈور کے صدر رافیل کوریا ، پیرو کے صدر فیڈروپبلو اور چلی کے صدر مائیکل بیشلٹ کی دعوت پر 7ا روزہ سرکاری دورے پر لاطینی امریکہپہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ 17سے 23نومبر تک ایکوا ڈور ،پیرو ، چلی کا دورہ کریں گے اس کے علاوہ 19سی20 نو مبرلیما میں منعقد ہونیوالی24ویںایشیا پیسیفک اکنامک تعاون (اپیک) اقتصادی تعاون کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور چینی خاتون اول لی یوان کے علاوہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار اور حکام بھی ہیں ۔سینٹرل کمیٹی کے پالیسی ریسرچ آفس کے ڈائریکٹر وانگ خوان چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے رکن؛ لی چن شوسمیت سینٹرل کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر سیکرٹریٹ کے رکن کے سیاسی بیورو کے رکن اسٹیٹ کونسلر یانگ جیچی بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :