شمالی وزیرستان کے سات ہزار خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

بدھ 16 نومبر 2016 16:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) شمالی وزیرستان کے سات ہزار خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے۔ واپس جانے والے خاندانوں کو 25 ہزار روپے بذریعہ موبائل سم جبکہ 10 ہزار روپے کرایہ کی مد میں ادا کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کے کوآرڈینیٹر عزیز خان نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کے تیسرے مرحلے میں اب تک سات ہزار خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے، واپس جانے والے بے گھر افراد کے خاندانوں کی مجموعی تعداد 57 ہزار خاندانوں تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل واپسی کے پہلے دو مراحل میں شمالی وزیرستان کے 50 ہزار خاندان اگست تک واپس اپنے علاقوں میں گئے تھے جبکہ تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد اب تک سات ہزار خاندان واپس شمالی وزیرستان پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپس جانے والے خاندانوں کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ کی مد میں بذریعہ زونگ موبائل سم ادا جبکہ 10 ہزار روپے کرایہ کی مد میں ادا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپس جانے والے خاندانوں می کو سردی سے بچائو کے لئے گرم کمبل، خیمے اور خوراک دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :