امریکی حصص بازاروں میں تیزی

بدھ 16 نومبر 2016 16:12

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکی سٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا کی بہتر اقتصادی ڈیٹا رپورٹ اور خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک کا ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 0.3 فیصد اضافے پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی۔500 انڈیکس میں 0.8 فیصد اور نسداک انڈیکس میں1.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی محکمہ تجارت کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران پرچون فروشی میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔