آسٹریلیا بنیادی ڈھانچے کے ترقی دوست منصوبوں پر توجہ دے،آئی ایم ایف

بدھ 16 نومبر 2016 16:19

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے آسٹریلیا سے کہا ہے کہ وہ بجٹ متوازن کرنے کی پالیسی چھوڑ کر بنیادی ڈھانچے کے اقتصادی شرح نمو دوست منصوبوں پر توجہ دے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ جائزہ رپورٹ میں آسٹریلیا سے کہا گیا ہے کہ وہ محض بجٹ متوازن کرنے کی پالیسی سے احتیاط کرے اس کے بجائے وہ بنیادی ڈھانچے کے ایسے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرے جن سے اقتصادی شرح نمو میں بہتری آئے۔

آسٹریلیا کے مرکزی بینک کو سفارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی مالیاتی پالیسی کو اس انداز سے مئوثر بنائے کہ معیشت کو خدشات اور افراط زر میں کمی آئے۔ادارے نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ اگر کمزور عالمی معاشی صورتحال کے باوجود روزگار کی فراہمی کیلئے مسلسل متحرک مالیاتی پالیسی اور معیاری بنیادی ڈھانچے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔