پاناما کیس سے کچھ نہیں نکلے گا ،ْ کیا وزیراعظم کے بچوں کو اپنا کاروبار کر نے کا کوئی حق نہیں اکرم شیخ
بدھ 16 نومبر 2016 16:19
(جاری ہے)
وزیر اعظم کے دونوں بچے اوور سیز پاکستانی ہیں جو جدہ اور لندن میں اپنا کاروبار کرتے ہیں ،ْکیا انہیں کاروبار کرنے کا کوئی حق نہیں اور کیا انہیں اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے بچے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے کاغذات کا کوئی سر پیر نہیں ہے اس لیے انہیں غیر ضروری سمجھتے ہیں، ان کاغذات میں صرف دو چار پیپرز میں فلیٹس کا ذکر ہے۔
میں نے ہر اینگل سے اور پوری باریک بینی سے کیس کا جائزہ لیا ہے جس کے بعد میری رائے ہے کہ مے فیئر فلیٹس میں سے کچھ نہیں نکلے گا۔اکرم شیخ نے کہاکہ پاکستان سے آج تک ایک پیسہ بھی باہر نہیں گیا اور نہ ہی یہ کوئی ثابت کرسکا ہے میاں شریف نے الثانی فیملی کے کاروبار میں 12 ملین کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی اور ان کے انتقال کے بعد ان کے بڑے پوتے حسین نواز کو یہ رقم مے فیئر فلیٹس کی شکل میں منتقل ہوگئی ،ْحسین نواز بہت ہی تابعدار نوجوان ہے جس نے اپنے دم پر سٹیل کے کاروبار میں کمال کیا ہے اگر وزیر اعظم کے بچے پاکستان آجاتے تو ہر روز سکینڈلز سامنے آتے اس لیے شریف فیملی نے انہیں ان کی دنیا میں ہی رہنے دیا۔انہوں نے مے فیئر فلیٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مے فیئر فلیٹس التانی گروپ نے 1993-94 میں خریدے ، دنیا کی تمام ملٹی بلین ڈالر کمپنیاں ٹیکس ہیونز میں رجسٹرڈ ہیں۔ میاں شریف نے التانی گروپ سے فلیٹس رہنے کیلئے لیے جن کا وہ کرایہ اور یوٹیلٹی بلز ادا کرتے تھے۔ میاں شریف کے انتقال کے بعد الثانی گروپ نے 2006 میں حسین نواز کو بیئریئر شیئرز دے دئیے ،ْاس کے بعد مریم کو ان فلیٹس کا ٹرسٹی بنادیا گیا جس کا صرف حسین نواز کے انتقال کے بعد وراثت کی شرعی طور پر تقسیم کا اختیار ہے ،ْیہ قومی مفاد میں نہیں ہے کہ الثانی فیملی کو متنازعہ بنا کر پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی بھارتی خواہش پوری کردی جائے ،ْاکرم شیخ نے شیخ رشید کے بارے میں چیف جسٹس کے ریمارکس کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے جب شیخ رشید سے کہا کہ آپ کو وکیل ہونا چاہیے تھا تو اس پر وہ بہت زیادہ خوش ہوگئے حالانکہ اسی بات کا یہ پہلو بھی نکلتا ہے کہ شیخ رشید کو سیاست میںنہیں ہونا چاہیے تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.