پانامہ کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، ٹی وی پر روز عدالتیں لگتی ہیں ،ْ ڈاکٹر مصدق ملک

بدھ 16 نومبر 2016 16:19

پانامہ کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، ٹی وی پر روز عدالتیں لگتی ہیں ،ْ ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، ٹی وی پر روز عدالتیں لگتی ہیں ،ْپہلے چین اب ترک صدر کے دورے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منی ٹریل کے ثبوت پیش کر دئیے ہیں،وزیراعظم کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ،ْانہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے عدالت کی تسلی کے لئے جو کرنا پڑا کریں گے ٹی وی چینلز پر روز عدالتیں لگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب چین کے صدر پاکستان کے دورے پر آرہے تھے تو اس وقت دھرنا تھا اور اب ترکی کے صدر آئے ہیں تو پھر شور مچایا جارہا ہے اور روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔