قومی احتساب بیورو خیبرپختونخواہ میں تقسیم چیک کی تقریب کا انعقاد

قومی احتساب بیوروکی پراثرکاروائیوںکی بدولت کرپشن میںخاطرخواہ کمی آئی ہے،شہزادسلیم

بدھ 16 نومبر 2016 16:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخواہ میں تقسیم چیک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم نے واگزارکرائی گئی رقم18کروڑ26 لاکھ7ہزار روپے کاچیک ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ،فنانس ڈیپارٹمنٹ محمدعاصم خٹک کو چیک حوالے کردیا۔مذکورہ رقم خیبرپختونخواکے مختلف محکموںکے بدعنوان عناصرسے واگزارکرائیگی تھی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروشہزادسلیم نے کہاکہ قومی احتساب بیوروکی پراثرکاروائیوںکی بدولت کرپشن میںخاطرخواہ کمی آئی ہے اوریہ کمی شرح صفرتک لانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے۔انہوںنے کہاکہ کرپٹ افرادبدعنوانی کے باعث نہ صرف اپنی آخرت خراب کرتے ہیںبلکہ ملک وقوم کوبھی بھاری نقصان پہنچانتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرپشن میںکمی کی بدولت پاکستان کی ریٹنگ میںبہتری آئی ہے اورانشاء اللہ قومی احتساب بیورواپنی دائرہ اختیارمیںرہتے ہوئے بدعنوانی کاہرمحاذپرتدارک کریگی اوروطن عزیزکوکرپشن کی عفریت سے نجات دلائیگی۔

متعلقہ عنوان :