مسقط:17شاہینوں کو سمگل کرنے والےافراد گرفتار۔

بدھ 16 نومبر 2016 16:14

مسقط:17شاہینوں کو سمگل کرنے والےافراد گرفتار۔

مسقط(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار،16نومبر،2016) وائلڈ لائف پروٹیکشن کے انسپیکٹر نے ہمسایہ ممالک سے 17شاہینوں کو سمگل کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چاردیگر قانون توڑنے والوں کو بھی عربی ہرن اور اس جیسے جانوروں کاشکار کرنے پر مقدمات کا سامنا ہے۔جنگلی حیات کے تحفظ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے حوالے سے عمانی حکام بہت سرگرم نظر آتے ہیں۔تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان 17شاہینوں کو سمگل کرنے والے افراد کو بطور سزا چھ ماہ سے پانچ سال تک کی قید جبکہ 5000عمانی ریال جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔