چین میں موبائل ایپلیکشن کے ذریعے 260گمشدہ بچوں کو تلاش کر لیا گیا

’’ ٹووان یوان ‘‘ یا ملاپ ایپلیکشن کے ذریعے گمشدہ بچوں کے بارے میں معلومات جاری کی جاتی ہیں

بدھ 16 نومبر 2016 16:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) وزارت عوامی سکیورٹی (ایم پی ایس ) نے بدھ کو اعلان کیا کہ گذشتہ چھ ماہ میں ایک موبائل ایپلیکشن کی بدولت 260 لاپتہ بچوں کو تلاش کیا گیا ہے ، 15مئی کو ایم پی ایس نے ایک ایپلیکشن جہاں پولیس گمشدہ بچوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے ’’ ٹووان یوان ‘‘ یا ملاپ کا اجرا کیا۔

(جاری ہے)

ایم پی ایس کے مطابق گذشتہ چھ ماہ میں اس ایپلیکشن پر گمشدہ بچوں کے بارے میں 260سے زیادہ اپ ڈیٹس پوسٹ کی گئی ہیں اور 260بچے بازیاب کرا لئے گئے ہیں جن میں 18وہ بچے بھی شامل ہیں جنہیں اغوا کر لیا گیا ، 27 کے بارے میں لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی ، 152وہ بچے ہیں جو گھر سے باہر گئے جبکہ 52بچے ایسے شامل ہیں جو ڈوبنے یا دوسری وجوہ کی بنا پر ہلاک ہو گئے اس ایپلیکشن کی بدولت مختلف علاقوں میں پولیس کے درمیان معلومات کے موثر تبادلے اور اشتراک عمل کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے اور عینی شاہدوں کی اس بارے میں حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ گمشدہ بچوں یا اغوا کئے جانے والوں بچوں کے بارے میں معلومات دیں ، اس ایپلیکشن کا ایک نیا وریژن جو اپنی پہنچ دوسری مقبول موبائل کے ساتھ تعاون کے ذریعے توسیع دے گا ۔

متعلقہ عنوان :