چین کی انتہائی مفرور خاتون نے وطن واپس آ کر خود کو حکام کے حوالے کر دیا

ستر سالہ یانگ خرد برد میں اس کے ملوث ہونے کی تحقیقات شروع کئے جانے کے بعد 13سال قبل فرار ہو گئی تھی

بدھ 16 نومبر 2016 16:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین کی انتہائی مطلوب مفرور یانگ شایو جو جو 13سال سے مفرور ہے بدھ کو چین واپس آ گئی اور خود کو حکام کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات چینی کمیونسٹ پارٹی کے ڈسپلنری واچ ڈاگ نے بتائی ہے ، سترسالہ یانگ جو مشرقی چین کے صوبہ زی جیانگ کے تعمیراتی بیور و کے سابق نائب ڈائریکٹر تھے ، رشوت ستانی انسپکٹروں کے خرد برد میں اس کے مبینہ طورپر ملوث ہونے کی تحقیقات شروع کرنے کے بعد اپریل 2003ء میں چین سے فرار ہو گئی تھیں ، اس کا شمار چین کے سرفہرست 100مفروروں میں ہوتا ہے جن کا اعلان انٹر پول کے ’’ ریڈ نوٹس ‘‘ میں کیا گیا ہے ، یانگ اب تک چین واپس آنیوالی 37ویں مفرور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :