چین آئرلینڈ کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرے گا ، اعلیٰ چینی رکن پارلیمنٹ

بدھ 16 نومبر 2016 16:30

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چینی کانگرس کے ایک سنیئر رکن جائی بنگ شوان نے گذشتہ روز آئر لینڈ کا اپنا تین رورزہ دورہ مکمل کر لیا اور اس یورپی یونین کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے کا وعدہ کیا ، اپنے دورے کے دوران چین کی قومی عوامی کانگرس (این پی سی ) کی مجلس قائمہ کے وائس چیئر مین جائی نے آئر لینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیر یں ڈیل ایرین کے چیئر مین سین او فیرگ ہیل سے ملاقات کی ، انہوں نے آئرلینڈ کے وزیر اعظم اینڈا کینی اور آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سی نڈ ایرین کے چیئر مین وینس ڈی ، ڈونوں وان سے بھی مذاکرات کئے ۔

(جاری ہے)

جائی نے کہا کہ 2012 ء میں باہمی طورپر سود مند تزویرانی شراکت داری قائم کرنے کے بعد سے چین اور آئرلینڈ کے درمیان انتہائی اعلیٰ سطح کے قریبی رابطے ہوئے ہیں ، ان کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوا اور تمام شعبوں میں عملی تعاون کے مفید نتائج برآمد ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :