اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں کل صدر مملکت کی شرکت متوقع

کونسل کی طرف سے نجی چینل کے خلاف کارروائی کے لیے پیمرا کو خط لکھنے کا فیصلہ، ولی کی رضا مندی کے ساتھ نکاح کا عمل مستحسن ہے مگر حتمی اختیار بچی کو حاصل ہے،مولانا محمد خان شیرانی ،اجلاس میں شاہ نورانی مزار سانحہ، کراچی حادثات اور بد امنی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، بارڈر پر فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیاگیا

بدھ 16 نومبر 2016 16:31

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں کل  صدر مملکت  کی شرکت متوقع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) اسلامی نظریاتی کونسل کا تین روزہ اجلاس بدھ کو دوسرے روز بھی جاری رہا،کل جمعرات کو اجلاس کے تیسرے اور آخری روز صدر مملکت ممنون حسین کی شرکت اورخطاب متوقع،اجلاس کے دوسرے روز حقوق نسواں بل،نجی چینل کی جانب سے مردوں کے حقوق کے حوالے سے کونسل کو لکھے خط کو زیر بحث لانے پر بحث کی گئی،کونسل کی طرف سے نجی چینل کے خلاف کارروائی کے لیے پیمرا کو خط لکھنے کا فیصلہ،مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ولی کی رضا مندی کے ساتھ نکاح کا عمل مستحسن ہے مگر حتمی اختیار بچی کو حاصل ہے،اجلاس میں بلوچستان میںشاہ نورانی مزار سانحہ، کراچی حادثات اور بد امنی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکی گئی،جبکہ بارڈر پر فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیاگیا،بدھ کوکونسل کا اجلاس دوسرے روز بھی مولانا شیرانی کی صدارت کوسل سکریٹریٹ میںمنعقد ہوا،اجلاس میںارکان کونسل کی طرف سے مردوں کے حقوق کے حوالے سے خط کو زیر بحث لانے پر نجی چینل پر برہمی کا اظہارکیا گیا ،کونسل کے ارکان نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے آئنی ادارے کی توہین کی گئی,اس لیے مذکورہ چینل کے خلاف کارروائی کے لییچیئرمین پیمرا کو خط لکھا جائے،اجلاس میں نجی چینل کا کونسل پر تنقیدی پروگرام بھی دیکھا گیا، ممبر کونسل افتخار نقوی نے کہا کہ نجی ٹی وی نے اپنے پروگرام میں آئنی ادارے اور کونسل اراکین کی توہین کی ,سید منظور گیلانی نے کہا کہجو موضوع زیر بحث ہی نہیں آئی اس پر پروگرام کر کے ادارے کی توہین کی گئی،کونسل نے متفقہ قرارداد کی منظوری کے ذریعے مظالبہ کیا کہ پیمرا نجی ٹی وی چینل کے خلاف کاروائی کرے،اجلاس میںحقوق نسوان بل پربھی غور کیا گیا،ئیرمین کونسل مولانا شیرانی نے کہا کہمنگنی کے وقت نکاح نہ کرنا مستحسن ہے،منگنی اور نکاح کے درمیان وقفہ سے دونوں کو ایک دوسرے کے بارے میں درست معلومات مل سکتی ہیں جس سے نکاح ٹوٹنے کے خدشات کم ہوں گے ، ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی نے کہا کہبیرون ملک جانے والی بچیوں کے جلد نکاح دستاویزات کی ضرورت ہوتے ہیں،جس بچی کا بیرون ملک نکاح ہوتا ہے اسکی سفری دستاویزات ایک ایک سال قبل تیار کرنا پڑتی ہیں۔

(جاری ہے)

منگنی کے وقت نکاح کی وجہ سے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے ،علامہ افتخار حسین نقوی نے کہا کہمنگنی نکاح نہیں وعدہ نکاح ہے جسے لڑکا یا لڑکی شرعی وجوہ کی بنا پر توڑ سکتے ہیں ،اجلاس میں ولی کی رضا مندی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا،علامہ افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ولی کو بچی کے نکاح کا حق حاصل ہے اگر وہ ظلم کرے تو اس کا یہ حق ساقط ہو جائے گا ، مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ولی کی رضا مندی کے ساتھ نکاح کا عمل مستحسن ہے مگر حتمی اختیار بچی کو حاصل ہے۔

زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ،قرآن ، درخت وغیرہ سے شادی غیر شرعی ہے قانونا روکا جائے ،سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہپشتون معاشرے میں آواز لگا کر رشتہ لینے جیسی رسومات کابھی خاتمہ ہونا چاہئے، جسٹس منظور حسین گیلانی نے کہا کہآزاد کشمیر میں نومولود بچی کی نسبت دینے کا رواج ہے اسے بھی ختم ہونا چاہئے،اجلاس میں بلوچستان میںشاہ نورانی مزار سانحہ، کراچی حادثات اور بد امنی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی،کونسل نے بارڈر پر فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے صدمہ کا اظہار کی