پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا محراب خان سریانی کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 16 نومبر 2016 16:35

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا محراب خان سریانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کندھکوٹ کے سینئر پارٹی کارکن اور بانی رکن محراب خان سہریانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مرحوم محراب خان سہریانی کی پارٹی خدمات اور جدوجہد کو سراہا ہے جنہوں نے ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کے تحاریک کے دوران پولیس تشدد اور جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنی زندگی کے مقصد اور پارٹی کے ساتھ پر عزم کھڑے رہے، بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :