کراچی، عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے سے متعلق درخواست کی سماعت

بدھ 16 نومبر 2016 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ امریکا نے پاکستانی حکومت کے خط کا جواب دینے سے انکار کردیاہے۔سال2002 میں جاری آرڈیننس کے تحت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لایا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان اور امریکا کے اٹارنی جنرلز اتفاق کرلیں تو سزا یافتہ قیدی کو پاکستان منتقل کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت دلائل کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی۔