مچھ، حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فنڈز مہیا کر کے عوام کے مقامی مسائل کے حل میں اہم پیشرفت کی ہے،اقبال مروت

بدھ 16 نومبر 2016 16:37

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فنڈز مہیا کر کے عوام کے مقامی مسائل کے حل میں اہم پیش رفت کی ہے فنڈز سے میونسپل خدمات کی فراہمی اور منتخب کونسلران کی تجاویز سے مختلف علاقوں اور وارڈز میں ترقیاتی اسکیمات جاری ہیں ان اسکیمات کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا کروڑوں روپے کے فنڈز زمین پر نظر آ رہے ہیں ترقیاتی اسکیمات کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتا اور رعایت نہیں کی کی جائے گی آفیسران حاکم نہیں عوام کے خادم ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اقبال مروت ڈائریکٹر ٹیکنیکل بلوچستان محمد اختر بلوچ نے ڈائریکٹر نصیرآباد ڈویژن غلام سرور عمرانی ڈی او تحصیل مچھ قاضی سکندر چیئرمین میونسپل کمیٹی مچھ حاجی محمد جان بابے کردُ چیف آفیسر بشیر احمد وائس چئیرمین مولانا عبدالصمد شاہوانی ایس ڈی او میونسپل کمیٹی مچھ اشفاق حسین صحافیوں اور مقامی کونسلران رئوف شاہ یاسر شاہ و دیگر کے ہمراہ میونسپل کمیٹی مچھ کی جاری و تکمیل شدہ ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ کیا ان کا ریشو وغیرہ بھی چیک کیا گیا اور پی سی ون کے مطابق کام کا جائزہ لیا میونسپل کمیٹی مچھ کے چئیرمین اور چیف آفیسر نے انہیں مچھ کے اشوز مسائل اور ترقیاتی کام بارے مکمل بریفنگ اور جانکاری دی انہوں نے میونسپل کمیٹی مچھ کے ترقیاتی کاموں پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مچھ کی تعریف کی کہ انتہائی معیاری کام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میونسپل کمیٹیوں کو ترقیاتی فنڈز کی مد میںخطیر رقم فراہم کی گئی ہے اگلے سال بھی پی ایس ڈی پی میں انہیں اتنے ہی فنڈز دیے جائیں گے مچھ میں مزید خاکروبوں کی تعنیاتی عمل میں لائی جائیگی مالی سال 2016/17میں دو کروڑ 72لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے انھوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اسی رقم سے میونسپل کمیٹی کیلئے صفائی و دیگر مشینری خریدی جائے اور محکمہ کی عمارتوں او ر دفاترز کی مرمت وغیرہ کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں انھوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی مچھ حاجی محمد جان بابے کرد چیف آفیسر بشیر احمد کو ہدایت دی کہ وہ قبرستان کی زمین کے لیے کونسل کا اجلاس طلب کرکے قرارداد پاس کرکے اس کے منٹس وغیرہ ہمیں بھجوائے جائیں ہم زمین کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے حاجی محمد جان بابے کرد نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

متعلقہ عنوان :