صوابی،اتم چوکی پولیس کی کارروائی ،آثار قدیمہ میں نوادرات کیلئے غیر قانونی کھدائی کرنے پر3افراد گرفتار

بدھ 16 نومبر 2016 16:39

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) اتم چوکی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر آثار قدیمہ میں نوادرات کے لئے کھدائی کرنے کے دوران 3افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزمان کا تعلق مردان سے ہیں جو گروہ کی شکل میں اسماعیلہ علاقہ نظر بانڈہ میں اثار قدیمہ سے قیمتی نواردات چرانے میں مصروف تھے جب کہ پولیس تھانہ تورڈھیر کے اے ایس آئی حکم خان نے ایک کارروائی کے دوران اپنی ماں کے قاتل کامل ولد زر ولی خان سکنہ جلسئی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی جاوید اقبال کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چند افراد علاقہ تھانہ کالوخان کے دیہہ اسماعیلہ نظر بانڈہ میں واقع آثار قدیمہ میں کھدائی کی عرض سے پلان بنا رہے ہیں ،جس پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ بشیر داد کی زیر قیادت انچارج چوکی اتم افتخار خان اے ایس آئی نے بمع نفری پولیس کاراوائی کرتے ہوئے 3 ملزمان امیرزمان ولد ہنر گل ،محبت شاہ ولد یوسف شاہ ساکنان مردان ،محمد وہاب ولد حبیب خان سکنہ اپر دیر کوبابو ڈھیرنظر بانڈہ میں نوادرات کی کھدائی کرنے میں مصروف تھے کو موقع پر گرفتار کرکے جن کے قبضے سے اثار قدیمہ کے نوادرات ، ڈیجیٹل آلہ، ٰ اور دیگر سامان پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :