پاکستانی پرانے بڑے سائز کے نوٹ 30 نومبر2016 تک کمرشل بینکوں میںواپس ہوسکتے ہیں،سٹیٹ بنک
گندے نوٹوں کا لین دین کرنے والے بینکوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،بنک ٹریثرری احمدحیات خان کا تقریب سے خطاب
بدھ 16 نومبر 2016 16:43
(جاری ہے)
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کے کرنسی نوٹوں کی حرمت کو برقرار رکھنے اور لوگوں کو جعلی نوٹوں کے بارے میں معلومات دینے کیلئے وسیع پیمانے پر آگاہی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے ۔
اس وقت ملک بھر میں بڑی تعداد میں کرنسی نوٹ سرکولیشن میں ہیں جبکہ پاکستان میں ہر قسم کا لین دین انہی نوٹوںکے ذریعے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 7 قسم کے نوٹ چل رہے ہیں جن کی مالیت10-20-50-100-500-1000-5000 روپے ہے ۔ 2004 میں اے ٹی ایم کے اجرا کی وجہ سے پرانے اور کٹے پھٹے نوٹوں کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور اب تک ایسے گندے 70 فیصد نوٹوں کو واپس لیا جا چکا ہے ۔ اس سلسلہ میں بینکوں کا کیش چیک کرنے کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں ۔مزید برآں سٹیٹ بینک سیکورٹی فیچز والے نوٹوں کی چھپائی پر 25 فیصد زائد رقم خرچ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ عوامی سطح پر پرانے بڑے سائز کے نوٹوں کا استعمال پہلے ہی تقریباً ختم ہو چکا ہے تاہم انکی واپسی کیلئے 30 نومبر2016 کی تاریخ دی گئی ہے ۔انہوں نے برطانیہ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں بھی پرانے نوٹوں کا استعمال عوامی اور کاروباری سطح پر متروک ہو چکا ہے مگر ان کے مرکزی بینک میں درست اور جائز کرنسی نوٹوں کو کسی وقت بھی کیش کرایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ پرانے کرنسی نوٹوں کی جگہ نئے سیکورٹی فیچز والے کرنسی نوٹوں کا استعمال ہو لیکن سٹیٹ بینک کو حکومت پاکستان کی جاری کردہ کسی بھی Valid کرنسی کو کبھی بھی کیش کر دینا چاہیئے۔ وقت کی پابندی سے ان نوٹوں کا عوامی سطح پر لین دین روکنا تو جائز ہے مگر وقت کے ساتھ سٹیٹ بینک کی گرانٹی سے جاری ہونے والے کسی بھی نوٹ کو کم از کم سٹیٹ بینک کی سطح پر نہ لینا ہرگز مناسب نہیں ہیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.