Live Updates

وزیر اعظم کا احتساب کرنے والے آج الیکشن کمیشن سے بھاگ گئے،مسلم لیگ (ن)

عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کا جواب نہیں دیا،دو ماہ سے کیس زیر التواء ہے عمران خان الیکشن کمیشن میں تلاشی نہیں دے رہے ، عمران خان جھوٹ کا پلندہ اور 35 پنکچرز سمیت دیگر جھوٹی خبریں عوام کو سنائی ، عوام سے معافی مانگنی پڑے گی اس کو بھاگنے نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن کے باہر دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس

بدھ 16 نومبر 2016 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے عمران خان کو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان اداروں کی بات تو بہت کرتے ہیں لیکن جواب نہیں دیتے ۔ عمران خان تمہاری الف لیلی کی کہانیوںاور تمہاری قلابازیاں کھانے کے دن اب ختم ہو چکے ہیں عمران خان کی وجہ ے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا اور اب پاکستان کے دوست ترک کے صدر کے دورہ پاکستان میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔

بدھ کے روز الیکشن کمیشن کے باہر مسلم لیگ(ن) کے وزیر دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا احتساب کرنے والے آج الیکشن کمیشن سے بھاگ گئے ۔عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کا جواب نہیں دیا ۔دو ماہ سے کیس زیر التواء ہے عمران خان الیکشن کمیشن میں تلاشی نہیں دے رہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان جھوٹ کا پلندہ اور 35 پنکچرز سمیت دیگر جھوٹی خبریں عوام کو سنائی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تم معافی مانگو گے۔ قلابازی خان آج پھر بھاگ گئے ۔ (ن) لیگ نے خود کو غیر مشروط احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے ہم الف لیلی کی کہانی نہیں سنا رہے ثبوت لے کر آئیں ہیں ۔ عمران خان قومی سلامتی کے لئے رسک ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں کو مفلوج کر کے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں چور چور کا شور مچانا چھوڑو اور آ کر تلاشی دو ۔

اس موقع پر موجود مسلم لیگ(ن) کے راہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔ مسلم لیگ(ن) نے سات ماہ پہلے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا عمران خان مل کے لئے سکیورٹی رسک بن رہے ہیں ۔ عمران خان جو پچھلے 20 سال سے بے روزگار ہیں وہ ہیلی کاپٹر اور 310 کنال کے محل میں کیسے رہ رہے ہیں عمران خان دوسروں سے جواب مانگنے کے بجائے اپنے جواب جمع کروائیں ۔

عمران خان نے اپنے اثاثے اور آف شور کمپنی بھی ظاہر نہیں کی عمران خان کے خلاف مکمل ثبوت ہیں عمران خان نااہل ہو کر رہیں گے عمران خان چور کا شور مچانا چھوڑ دیں ایسا کرنے سے آپ بچ نہیں سکتے ۔ عمران خان اور ان کے رفقاء آج پھر الیکشن کمیشن میں جھوٹ بول کر گئے ہیں عمران خان نے سپریم کورٹ میں جھوٹا بیان دیا تھا ۔ قلابازی خان پھر سے فرار ہیں مسلم لیگ(ن) نے عدالت میں ثبوت پیش کر دیئے ہیں عمران خان اداروں کی پاسداری کرے اور آ کر جواب دیں ۔ عمران خان کو عدالت میں آ کر معافی مانگنی پڑے گی ۔ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی تلاشی ہو کر رہے گی بچ نہیں سکتے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات