عدالت نے میئرکراچی وسیم اخترکی دہشت گردوںکوعلاج فراہم کرنے میں سہولت کاری کے مقدمہ میںپانچ پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظورکرلی

بدھ 16 نومبر 2016 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) کراچی میںعدالت نے میئرکراچی وسیم اخترکی دہشت گردوںکوعلاج فراہم کرنے میں سہولت کاری کے مقدمہ میںپانچ پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظورکرلی میئرکرچی پرقائم 39میں سے 38کی پہلے ہی ضمانت ہوچکی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوںکوعلاج کروانے میںسہولت کاری فراہم کرنے کے متعلق قائم مقدمہ میں میئرکراچی وسیم اختراورپیپلزپارٹی کے رہنماء عبدالقادربلوچ کی پانچ پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ہے وسیم اخترپرقائم 39مقدمات میں سے جن میںسانحہ 12مئی اوراشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری کے مقدمات شامل تھے عدالت ان کی 38مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منظورکرچکی ہے مذکورہ مقدمہ میںڈاکٹرعاصم حسین،رئوف صدیقی ،انیس قائم خانی اورعثمان معظم کی پہلے ہی ضمانت منظور ہوچکی ہے مذکورہ مقدمہ میں تمام ملزمان کوگزشتہ 19جولائی کوضمانت منسوخ ہونے کے بعدگرفتارکرلیاگیاتھا